ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور کے تپگنڈنا ہلی میں غرقاب اداکاروں کی نعشوں کا ابھی تک پتہ نہیں

بنگلور کے تپگنڈنا ہلی میں غرقاب اداکاروں کی نعشوں کا ابھی تک پتہ نہیں

Wed, 09 Nov 2016 03:00:30    S.O. News Service

بنگلورو۔8/نومبر(ایس او نیوز) شہر کے تپگنڈنہلی تالاب میں ماستی گڑی فلم کی شوٹنگ کے دوران دو اسٹنٹ اداکاروں کی المناک موت کے 24گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی تالاب میں ان کی نعشوں کو دھونڈنے کا کام کافی تیزی سے جاری ہے۔ کل دیر رات بارہ بجے تک بھی ان اداکاروں کی نعشوں کو ڈھونڈنے کا کام جاری رہا۔آج صبح چھ بجے سے دوبارہ ماہر تیراکوں اور فائر فورس کے جوانوں نے مقامی مچھیروں کی مدد سے تپگنڈن ہلی آبی ذخیرہ میں نعشوں کو ڈھونڈنے کا کام آگے بڑھایا گیا۔این ڈی آر ایف کی چار کشتیاں تلاشی مہم پر مامور کی گئی ہیں۔ کل بھی ماہر تیراکوں نے پانی میں اتر کر نعشوں کو دھونڈنے کا کام جاری رکھا۔آج این ڈی آر ایف کے انسپکٹر کیشو کی قیادت میں ماہر تیراکوں نے دوبارہ نعشوں کو دھونڈنے کا کام شروع کردیا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس آبی ذخیرہ میں 40 فیٹ گہرا پانی ہے، اور باقی 20/ کیچڑ بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ماہر تیراکوں کو بھی نعشوں تک پہنچنے میں کافی دشواری ہورہی ہے۔ معروف فلم اداکار شیوراج کمار، فلم چیمبر آف کامرس کے چیرمین سارا گووند، فلم ساز پریم، رنگاینا رگھو، جگیش، یوگراج بھٹ، بلٹ پرکاش اور دیگر فلمی شخصیتوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر اس حادثہ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں اداکاروں کے خاندان والوں نے ان کی ناگہانی موت پر اپنے شدید دکھ کا اظہار کیا اور فلم کی شوٹنگ کرنے والی ٹیم کی مبینہ لاپرواہی کیلئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیوراجکمار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس حادثہ کو فلم یونٹوں کیلئے خطرہ کی تعبیر کیا اور کہاکہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران بغیر احتیاطی تدابیر کے اگر اس طرح کی حرکت کی گئی تو ایسے بدبختانہ واقعات کا رونما ہونا یقینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حادثات کیلئے بھلے ہی کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جاسکتا لیکن احتیاطی تدابیر اپنانے کی ذمہ داری فلم یونٹ پر ضرور عائد ہوتی ہے۔ دیگر فلمی شخصیتوں نے بھی شوٹنگ کے دوران برتی گئی مبینہ لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کیا۔
 


Share: